غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے بزدلانہ حملے میں پانچ صحافیوں کی شہادت پر فلسطینی ، عرب اور مسلمان ممالک کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
جمعرات کو فلسطینی صحافیوں کی سنڈیکیٹ، فلسطینی صحافیوں کے تحفظ کے مرکز اور فلسطینی میڈیا فورم نے وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں العودہ ہسپتال کے سامنے 5 فلسطینی صحافیوں کو قتل کرنے کے صہیونی مجرمانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔
خیال رہے کہ قابض فوج نے گذشتہ روز وسطی غزہ میں پریس کی گاڑی جسے صاف طور پر دور سے پہچانا جا سکتا تھا پر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ صحافی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں فادی حسونہ، ابراہیم الشیخ علی، محمد اللدہ، فیصل ابو القمصان اور ایمن الجدی شہید ہوگئے۔ وہ پانچوں القدس الیوم چینل کی نشریات کے سلسلے میں ہسپتال کے باہر موجود تھے۔ شہید ہونے والے پانچویں صحافی ایمن الجدی اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھے بلکہ ان کی اہلیہ ہسپتال میں بچے کی ولادت کی بیماری میں زیر علاج تھی۔ ان کی شہادت کے کچھ دیر کے بعد ان کا بچہ پیدا ہوا۔
اپنے بیان میں پریس یونین نے اسرائیلی جرم کو “گھناؤنا قتل عام” قرار دیا اور کہا کہ یہ فلسطینی صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کےلیے کی جانےوالی کارروائیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 190 سے زائد صحافی اور میڈیا پروفیشنلز شہید ہوچکے ہیں اور اسے بین الاقوامی کنونشنز کے مطابق جنگی جرم قرار دیا ہے۔