غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 58 معصو شہری شہید اور 86 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,317 شہید اور 107,713 زخمی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی دشمن کی وحشیانہ جارحیت میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کے فراہم کردہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے شہداء اور زخمیوں سے متعلق اپنا ڈیٹا مکمل کریں۔