غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف چار قتل عام کیے ہیں، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 شہری شہید اور 54 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ “ابھی بھی بہت سے زخمی اور شہداء ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں، ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 45,259 ہو گئی ہے۔ 107 ہزار 627 زخمی ہوئے ہیں”۔
وزارت نے غزہ کے خلاف جارحیت کے شہیدوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر زور دیاکہ وہ وزارت صحت آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا اپنے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔