Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں:گوتیرس

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اسرائیلی قابض ریاست اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نماؤں پر زور دیا کہ وہ “جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچیں اور قیدیوں کو رہا کریں”۔

انہوں نے منگل کو نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ’’ہم ایسے حل تک پہنچنے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس کا انحصار اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر ہو۔‘‘

انہوں نے قابض ریاست کے ساتھ اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا کہ “اسے قائل کریں کہ وہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں زمینی فوجی آپریشن شروع نہ کرے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “رفح پر حملہ غزہ کے فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گا، جس کے مغربی کنارے اور پورے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہمیں انسانوں کے بنائے ہوئے قحط سے بچنے کے لیے اپنی طاقت میں سب کچھ کرنا چاہیے، اور قافلوں، انسانی سہولیات، افراد اور ضرورت مند لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے”۔

انہوں نے قابض حکومت سے مطالبہ کیا کہ “غزہ میں امداد کے داخلے میں تیزی لائے اور ساتھی عملے کو تحفظ فراہم کرے

انہوں نے “فضائی اور سمندری راستے سے امداد کی ترسیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ زمینی راستوں کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

انہوں نے “غزہ میں حال ہی میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کی آزادانہ تحقیقات کرنے اور آزاد بین الاقوامی تفتیش کاروں کو فوری طور پر غزہ میں اجتماعی قبروں کی جگہوں تک رسائی کی اجازت دینے” کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan