Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کے مرتکب اسرائیل کا ایوارڈ قبول نہیں: پاکستانی خاتون آرکٹیکٹ کا اعلان

اسلام آباد   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان کی خاتون آرکیٹیکٹ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اسرائیل کے ‘وولف ایوارڈ ‘ کو ٹھوکر مار کر رد کرتے ہوئے لینے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان کی نامور خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کو اسرائیل نے ان کی انسانیت کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے طور پر وولف ایوارڈ دینے کی پیش کش کی تھی مگر باحمیت پاکستانی آرکیٹیکٹ نے اس کی وصولی سے انکار کر دیا کہ اسرائیل کا انسانی حقوق کے حوالے سے اپنا کردار داغدار اور قابل مذمت ہے۔

واضح رہے وولف ایوارڈ ایک بین الاقوامی سطح کا ایوارڈ ہے جو اسرائیل کی طرف سے کسی بھی شخص کو اس کی انسانیت کے لیے بہترین خدمات پر دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ اسرائیل کی طرف سے 1978 سے جاری کیا گیا ہے اور سائنس کے میدان میں خدمات انجام دینے والی زندہ شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ چھ مختلف شعبوں میں خدمات کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

ان شعبوں میں فزکس، کیمسٹری، ریاضیات، زراعت و تعمیرات کے شعبے شامل ہیں۔

یاسمین لاری جو کہ ایک نامور آرکیٹیکٹ ہونے کے علاوہ سماجی انصاف کے لیے متحرک کارکن ہیں نے یہ ایوارڈ یہ کہہ کر ٹھکرا دیا ہے کہ انہوں نے جو کچھ غزہ میں دیکھا ہے اس کے بعد یہ ایوارڈ وصول نہیں کریں گی۔

یاسمین لاری نے اپنے اس انکار کا اعلان منگل کے روز کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ غزہ میں جس طرح فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے میں سمجھتی ہوں کہ اس کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے۔ لہذا نسل کشی کے ساتھ یہ ایوارڈ قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan