برسلز (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو روزانہ کم از کم 500 ٹرکوں یا ان کے مساوی امداد کی ضرورت ہے۔
وان ڈیر لیین نے “X” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے سمندری راہداری تمام راستوں بشمول توسیع شدہ زمینی راستوں کے ذریعے غزہ تک امداد کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہونا چاہیے۔
8 مارچ کو اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ انہوں نے فوج کو غزہ کے ساحل کے قریب ایک عارضی بندرگاہ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بندرگاہ کے ذریعے سمندری راستے سے مزید انسانی امداد غزہ میں داخل ہوگی۔
اسی دن یونانی قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈزنے یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے ایک سمندری راہداری کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔
بدھ کے روز امریکی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے متعدد بحری جہاز غزہ کی جانب ایک “عارضی” بندرگاہ قائم کرنے کے لیے جا رہے ہیں جو پٹی تک انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دے گی۔