مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )گذشتہ رات اسرائیلی ملٹری سنسرشپ نے ان درجنوں فوجیوں کے ناموں کی اشاعت کی اجازت دی جو گذشتہ دو دنوں کے دوران القسام بریگیڈ کے ساتھ لڑی جانے والی جھڑپوں میں مارے گئے تھے۔
صفا کے ترجمے کے مطابق یدیعوت احرونوت اخبار نے قابض فوج اور پولیس کے 130 افسروں اور سپاہیوں کے نام شائع کیے ہیں جن میں فوجی اور انٹیلی جنس فارمیشنز کے سینئر کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں فوج کے 96 سپاہیوں اور 34 پولیس اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔ ان میں اسپیشل یونٹس اور انٹیلی جنس ٹاسک کے افسران اور ارکان شامل تھے۔
اخبار نے کہا کہ مرنے والوں کی کل تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔ غزہ کے اطراف میں مسلسل تلاشی اور مرنے والوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
اسرائیل نے غزہ کے خلاف اپنی مجرمانہ کارروائیوں، انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔