Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے شدید سردی سے ٹھٹھر کر آٹھ بچے شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ ناکہ بندی کے باعث شدید سردی میں یوسف احمد انور کلوب نامی بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد شدید سردی میں گرم کپڑے میسر نہ ہونے کے باعث شہید ہونے والے کم سن بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے آج پیر کو ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ واقعہ شدید سردی کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے کے دائرہ کار میں آتا ہے، کیونکہ اب تک شدید سردی سے جم جانے کے باعث ہونے والی اموات کی کل تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

قبل ازیں، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں سردی اور پناہ گاہوں کی کمی کی وجہ سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی ہے۔

ایجنسی نے کل اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ سرد موسم اور پناہ گاہ کی کمی غزہ میں نوزائیدہ بچوں کی موت کا سبب بن رہی ہے، جب کہ 7,700 نوزائیدہ بچوں کی زندگی بچانے کے لیے مناسب ماحول موجود نہیں، بچوں کے والدین کے پاس انہیں شدید سردی میں گرم رکھنے کے لیے گرم کپڑے ہیں اور نہ ہی ایندھن ہے۔

بیان میں اشارہ دیا گیا کہ عالمی ادارہ صحت نے قابض اسرائیلی فوج کے حملوں اور شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کو سروس سے ہٹانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اسرائیل نے کمال عدوان ہسپتال پر 50 حملے کیے ہیں۔

ایک پچھلے بیان میں ’انروا‘ نے کہا تھا “گذشتہ دنوں کے دوران غزہ میں سردی کی وجہ سے شیر خوار بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔ سردی اور پناہ گاہوں اور بنیادی موسم سرما کے سامان کی کمی کی وجہ سے مزید اموات ہو سکتی ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan