غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔
وزارت صحت نے جمعرات کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 34 فلسطینیوں کے جسد خاکی منتقل کیے گئےجب کہ 96 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں 95,125 فلسطینی زخمی اور 41,118 شہداء شہید ہوئے ہیں۔