Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

غزہ کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم

کراچی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ غزہ پر جارحیت کے خاتمہ تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کےروز کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ غزہ مارچ سے خطا ب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جو غزہ مارچ میں شریک ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ غزہ پر جاری جارحیت کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے اور ہم امریکی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں فی الفور جارحیت کو بند کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان اور عرب دنیا کے حکمران اگر غزہ کے لئے مدد نہیں کر سکتے تو غاصب اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کریں ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے لئے امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور عالمی فورمز پر دو ریاستی حل کے بجائے فلسطینیوں کی مرضی اور خواہشات کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت کی جائے ۔غزہ مارچ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سمیت مسلم پرویز، نوید علی بیگ، سفیان یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔
غزہ مارچ میں شریک ہزاروں خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کی حمایت اور امریکہ اوراسرائیل کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ شرکاء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے بھی لگائے ۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan