Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے مشرق میں اسرائیلی بمباری میں 3 فلسطینی شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تازہ بمباری کی گئی ہے جس میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے –

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی غزہ کے شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جو شجاعیہ محلے کی ایک سڑک پر جا رہے تھے۔ بمباری کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مغرب میں السقا گول چکر کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے آگ بھڑک اٹھی، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی تناظر میں جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مغرب میں سعودی محلے کے اندر صہیونی ڈرون کی بمباری سے ایک شہری زخمی ہوا۔

مشرقی غزہ اور رفح میں شجاعیہ محلے پر اسرائیلی بمباری 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ہوئی ہے جب اسی طرح کے ایک فضائی حملے میں متعدد شہری
بیت حانون میں کی گئی کارروائی میں زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ 19 جنوری کو شروع ہونے کے بعد سے قابض فوج نے معاہدے کی 962 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 98 فلسطینی شہید اور 490 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan