روس(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )روس نے غزہ کے الاہلی عرب [المعمدانی] ہسپتال پر بمباری کو جرم اور غیرانسانی فعل قرار دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے سپٹنک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے اندازے کے مطابق یہ حملہ ایک جرم ہے اور ایک غیر انسانی عمل ہے۔”
غزہ کے ہسپتال پر حملے کے بعد بین الاقوامی برادری بالخصوص سعودی عرب، اردن، ترکیہ، عمان، قطر، مصر اور خلیج تعاون کونسل نے حملے کی مذمت کی تھی۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حملے پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں سات اکتوبر سے اب تک تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔