Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے باشندوں کی اجتماعی نسل کشی کی جا رہی ہے: یو این عہدیدار

غزہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے کہا ہے کہ محصور غزہ کی پٹی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ تباہی کا شکار ہے اور انہیں اسرائیل کی طرف سے اجتماعی نسل کشی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے شروع کیے گئے طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیلی فوج کی بے رحمی کےساتھ جاری بمباری میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

البانیز نے مزید کہا کہ “جو کچھ ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ غزہ میں فلسطینی آبادی کے ایک بڑے حصے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ختم کیا جا رہا ہے۔  یہ ایک بدترین درندگی ہے‘‘۔

اسرائیل کی طرف سے غزہ کو پانی، بجلی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رپورٹر نے زور دیا کہ غزہ کی محصور آبادی کو بھوکا مارنا اور انہیں ضروریات زندگی سے محروم کرنا جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کے ذریعے اپنے رہائشیوں (آباد کاروں اور فوجیوں) کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan