Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: القسام کمانڈر عمار الزبن

قاہرہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کل جمعرات کو طوفان الاحرار معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے رہنما عمار الزبن نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے قیدیوں کو دشمن کے شنکجے سے آزاد کرانے کا اپنا وعدہ پور اکیا ہے۔

معاہدے کے تحت مصر جلا وط کیے گئے عمار الزبن نے فلسطین کے قائدین کی شہادت، مزاحمت کاروں اور القسام بریگیڈز کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور انہیں قابض دشمن کی جیلوں سے آزاد کرایا۔

قاہرہ پہنچنے کے بعد الزبن نے کہاکہ غزہ کے عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور فلسطینی عوام نے ان کے صبر، استقامت اور قربانیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

القسام کے اسیر رہنما اور مصنف عمار الزابن نے ” طوفان الاحرار” معاہدے کی ساتویں کھیپ میں کل جمعرات کو رہا ہوئے تھے۔

ان میں ایک نام غرب اردن کےشمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے القسام کمانڈر مصنف ،ادیب اور ایک سچے عاشق رسول ﷺ عمار الزبن کا بھی ہے۔

القسام کے رہنما عمار عبدالرحمن الزبن نے صہیونی ریاست کے زندانوں میں زندگی کے 27 قیمتی سال گذارے۔ بالآخر مزاحمت ان کی زنجیروں کو توڑنے اور جیلوں کی دیواروں کو تباہ کرنے کے وعدے کے تحت انہیں رہا کرنے میں کامیاب رہی

قیدی الزبن کو گیارہ جنوری 1998ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 26 بار عمر قید اور 25 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں مناہ یہودا اور بن یہودا کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا۔ شاتمین رسول ﷺ اور غاصب صہیونیوں کے خلاف القسام بریگیڈز نے یہ کارروائیاں 1997 میں مقبوضہ بیت المقدس میں کی تھیں۔

عماریہ 1975ء میں نابلس میں پیدا ہوئے۔ وہ شادی شدہ اور چار بچوں بشار النصر، بیسان، مہند اور صلاح الدین کے والد ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عمار کی والدہ کو 2004 میں قابض جیلوں میں قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال میں شرکت کے بعد شہید کر دیا گیا تھا۔

قیدی عمار الزبن جیل کے اندر سب سے نمایاں مصنفین میں سے ایک ہیں۔ انہوں نےبہت سی کتابیں اور ناول لکھے جن میں سب سے اہم ““عندما يزهر البرتقال”” ہے جس نے عرب ثقافتی ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ “خلف الخطوط” اور “الزمرہ” ان کے مشہور ناولوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے ان کے علاوہ بھی کئی مختصر کہانیاں اور ادبی اور سیاسی مضامین لکھے جنہیں عرب جرائد اور اخبارات میں شائع کیا جاتا رہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan