Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے 69 فی صد بچوں کو “پولیو” ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پٹی میں ایک دن سے لے کر 10 سال تک کی عمر کے 69 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی  ہے۔ پولیو ویکسین کی یہ خوراک سات دنوں کے اندر دی گئی ہے۔

وزارت صحت نےایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ “یہ مہم جنوبی غزہ کی پٹی میں دیر البلح اور خان یونس کے گورنریوں اور پڑوسی علاقوں میں آج شام تک جاری ہے جس کے بعد ویکسینیشن مہم کا پہلا دور غزہ اور شمال کے گورنریٹس میں مکمل ہو جائے گا‘۔

سات اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی  ہوئی ہے۔ اس دوران اس کے طیارے ہسپتالوں، رہائشی عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 40,972 سے زائد فلسطینی شہید، 94,761 زخمی ہوئے ہیں اور غزہ کی پٹی کی 90 فی صد آبادی بے گھر ہو گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan