غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں قائم صہیونی فوج کے نام نہاد “نتساریم‘ کے محور میں دشمن کی ایک فوجی چوکی پر نشانہ بنایا ہے۔ یہاں پر موجود قابض فوج غزہ شہر اور اس کے شمال کو وسطی علاقے اور جنوبی غزہ کی پٹی سے الگ کرتا ہے۔ قابض فوج کو ایک خود کش ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب “اسلامی جہاد” کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے “قابض ریاست کے ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر لیا جو غزہ شہر کے آسمانوں میں انٹیلی جنس مشنز انجام دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا‘‘۔
دوسری طرف نام نہاد “نیشنل انشورنس انسٹی ٹیوشن” نے کہا کہ سات اکتوبر 2023ء کو طوفان الاقصیٰ آپریشن اور اس کے بعد ہونے والی جنگ کے بعد سے (اسرائیلی) ہلاکتوں کی کل تعداد 1,802 تک پہنچ گئی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج جسے امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے مسلسل دوسرے سال بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک تقریباً 145,446 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے ہیں۔