Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی 7ویں کھیپ پاکستان سے مصر پہنچ گئی

قاہرہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قاہرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں موجود فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے انسانی امداد کی ساتویں کھیپ مصری ہلال احمر کے حوالے کر دی ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ’350 ٹن انسانی امداد میں خوراک، ادویات، حفظان صحت کی کٹس، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔ یہ کھیپ پورٹ سعید میں مصری ہلال احمر کے حوالے کی گئی۔‘

سفارت خانے کے بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کا مجموعی حجم 680 ٹن ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید امدادی امداد پائپ لائن میں ہے اور جلد ہی فراہم کر دی جائے گی۔

پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ ’پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور آنے والے دنوں میں انہیں مزید ضروری انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔‘

اس سے قبل بھی پاکستان سے غزہ کے لیے کئی سو ٹن کی کی امداد روانہ کی جا چکی ہے۔

سات اکتوبر 2023، سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد پاکستان سے غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 19 اکتوبر، 2023 کو روانہ کی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan