Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کرنے لگے

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں لڑنے والے اسرائیلی فوجی ذہنی تناؤ شکار ہیں اور ان میں سے بعض ذہنی تناؤ کے سبب اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا نے ایک ایسے ہی اسرائیلی فوجی کی کہانی بتائی ہے جس نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق چالیس سالہ ایلیران مزراہی جو چار بچوں کا والد تھا، اسے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد غزہ میں بھیجا گیا۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ مزراہی اسرائیلی فوج کا ریزرو فوجی اہلکار تھا جو غزہ سے ایک مختلف شخص بن کر واپس آیا، اس کے خاندان کے مطابق مزراہی نے غزہ میں جنگ کے دوران جو ہولناک مناظر دیکھے ان سے اسے شدید ذہنی دباؤ اور بعد میں پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

مزراہی کے خاندان نے سی این این کو بتایا کہ مزراہی کو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) ہو گیا تھا، اور جب اس کی دوبارہ جنگ کے لیے تعیناتی کی باری آئی، تو اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سی این این نے رپورٹ میں لکھا کہ مزراہی کی والدہ جینی مزراہی نےبتایا کہ “وہ غزہ سے تو نکل آیا، لیکن غزہ اس سے باہر نہ نکل سکا اور اسی وجہ سے وہ مرگیا،کیونکہ وہ جنگ کے بعدکے ذہنی صدمےکا شکار ہو چکا تھا۔”

اسرائیلی فوج کے مطابق وہ ہزاروں فوجیوں کو نفسیاتی علاج فراہم کر رہے ہیں، جو جنگ کے دوران شدید ذہنی تناؤ یا دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنے فوجیوں نے خودکشی کی ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے کوئی سرکاری اعداد و شمار فراہم نہیں کیے ہیں۔

اس جنگ کو ایک سال سے زیادہ ہو چکا ہے اور غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس جنگ میں 42,000 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یہ جنگ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن چکی ہے جو کہ اب لبنان تک پھیل گئی ہے، جس کی وجہ سے بہت سے فوجیوں کو دوبارہ محاذ پر جانےکا خوف لاحق ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک طبی عملے کے رکن نے سی این این کو بتایا کہ “ہم میں سے بہت سے لوگوں کو دوبارہ لبنان میں جنگ کے لیے بھیجے جانےکا خوف ہے، ہم میں سے کئی کو حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan