Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اسرائیلی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا، مزید 28 ٹینک اور گاڑیاں تباہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے سوموار کی شام ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی قابض فوج کی 28 گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔

القسام مجاہدین نے بھی زیرو رینج کے فاصلے سے متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ اس کے علاوہ غزہ کے اطراف میں یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔

القسام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران القسام کے مجاہدین غزہ کی پٹی میں تمام جنگی محوروں میں 28 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے صہیونی افواج کو نشانہ بنایا جو کہ ارتکاز اور پوزیشننگ کے مقامات پر گھس رہے تھے۔ انہیں فورٹیفائیڈ راکٹوں اور اینٹی پرسنل ڈیوائسز کے ساتھ اور صفر فاصلے سے ان کےنشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کئی صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے۔

القسام بریگیڈز نے کل سوموار کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے بیت حانون میں تعینات صہیونی فوج پر قسام کی ایک سرنگ سے بموں اور مشین گنوں سے حملہ کیا، جس میں فورس کے ارکان کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

القسام بریگیڈز نے جبالیہ کے مغرب میں گھسنے والے صہیونی ٹینک کو “ال یاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں مقبوضہ بیر سبع پر راکٹ حملوں سے بمباری کی۔

القسام بریگیڈز نے بیت لاہیا کے مشرق میں داخل ہونے والی صہیونی انجینئرنگ گاڑی “الو” کو “ال یاسین 105” میزائل سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر چھپی خصوصی صہیونی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا جس میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan