Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: اسرائیلی جارحیت میں 1,056 طبی کارکن شہید، 350 پابند سلاسل

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ہیلتھ پروگرامز کے ڈائریکٹر بشار مراد نے کہا ہے کہ قابضاسرائیلی فوج کی جانب سے سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری نسل کشی کی منظم اور دانستہ طورمہم کے دوران 1,056 طبی کارکنو اور ڈاکٹروں کو شہید کردیا جب کہ 350 کو جبری اغوا کرنے کے بعد عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے۔

مراد نے سوموار کو پریس بیانات میں اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں صحت کے پیشہ ور افراد کے خلاف سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ قابض دشمن فلسطینی ایمبولینسوں اور ہسپتالوں میں زخمیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لمحے تک ہلال احمر کی 4 شاخوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کے بڑے حصے کو تباہ کر دیا گیا ہے جن میں شمالی غزہ کی جبالیہ شاخ بھی شامل ہے جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ القدس ہسپتال کو بار بار نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہلال احمرکی پٹی کے مرکزمیں غزہ شہر میں واقع برانچ کو بھی براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

ہلال احمر کے ہیلتھ پروگرامزکے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ “الامل کمپلیکس، جو کہ غزہ شہر میں فلسطینی ہلال احمر کا سب سے بڑا مرکز ہےکو نشانہ بنایا گیا جہاں اس وقت 47 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں طبی کارکن اور ایمبولینس کے اہلکار اور بے گھر افراد بھی شامل تھے۔اس وقت کمپلیکس میں 14 ہزار بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ شہید ہونے والے تمام عام شہری اور طبی کارکن شامل تھے۔

مراد نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ایک منظم اور دانستہ طریقے سے سوسائٹی کی 80 فیصد صلاحیتوں کو تباہ کر دیا گیا، حالانکہ ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس ان بین الاقوامی اداروں کےمراکز بھی شامل ہیں جو جنگ اور تنازعات کے علاقوں میں بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ  سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہلال احمر کے 32 کارکنان اسرائیلی جنگی مشین کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر کو غزہ کی پٹی میں اپنا کام انجام دیتے ہوئے براہ راست اور جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

ہلال احمر کے ہیلتھ پروگرامز کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ قابض فوج غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کے پہلے دن سے ہی طبی عملے کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ہسپتالوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کررہی ہے، طبی عملے کو قتل اور گرفتار کر کے پوری طبی تنظیم کو کام سے محروم کر رہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں  سات اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 45,854 فلسطینی شہید اور  109,139 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan