حماس کے عسکری ونگ نے دھمکی دی ہے کہ غزہ اسرائیل کے لیے ایک ’جہنم‘ ثابت ہو گا اور خبردار کیا ہے کہ اس کے حملہ آور فوجیوں کو کالے تھیلوں میں گھر لے جایا جائے گا۔
عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک آڈیو بیان میں کہا کہ غزہ اسرائیل کے لیے تاریخی لعنت ہو گا اور اسرائیل توقع کر سکتا ہے کہ اس کے مزید فوجی سیاہ تھیلوں میں واپس آئیں گے۔