Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: امداد کے لیے جمع نہتے بھوکے پیاسے فلسطینیوں پرقیامت ڈھا دی گئی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مسلسل کئی ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت اور غزہ میں بھوکے پیاسے معصوم لوگوں پر بم گرا کرانہیں موت سے ہم کنار کرنا اسرائیلی وحشی فوج کا روز کا معمول بن چکا ہے۔

تازہ بربریت کے واقعات میں اسرائیلی فوج نے ایک جگہ امداد کے حصول کے لیے جمع خواتین اور بچوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور کم سے کم 150 شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چوتھے ماہ کے دوران لائی جانے والی تیزی امدادی سامان اور خوراک کے حصول کی خاطر جمع ہجوم کے لئے بھی ہلاکت کا باعث بن گئی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لینے جمع بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 20 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر غزہ میں جمعرات کے روز اسرائیلی طیاروں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولہ باری مسلسل جاری رکھی گئی ہے۔ خان یونس کے علاقے میں دوہسپتالوں کے ارد گردبھی بد ترین اسرائیلی حملے جاری رہے ہیں۔ بے گھر فلسطینیوں کو پناہ کے لئے ایک بار پھر بے بس ہو کر ادھر ادھر بھاگ دوڑ کرنا پڑی ہے

مقامی شہری نے بتایا ‘ اب غزہ کو اسرائیل نے مسلسل بمباری اور گولہ باری سے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خان یونس کے دو ہسپتالوں کو گھیرے میں لے کر گولہ جاری رکھی ہوئی ہے۔ آسمان پر ہرطرف دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ خان یونس کے نصیر اور العمل ہسپتال کے گردوپیش میں سخت گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan