Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ہولوکاسٹ کا 48 واں دن، نسل کشی اور اجتماعی قتل وغارت گری جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)صیہونی قابض افواج نے مسلسل 48ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں اپنا خونی ہولوکاسٹ جاری رکھا ہوا ہے جس میں مزید بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کے علاقوں پر ایک ایسے وقت میں درجنوں حملے کیے جب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی کوشش کی جا رہیی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ صہیونی دہشت گرد حکومت اور اس کا خون خوار سربراہ بنجمن نیتن یاھو جنگ بندی کے بعض طے شدہ نکات سے پیچھے ہٹ گیا۔

قابض فوج کے ترجمان ریڈیو نے اطلاع دی کہ جنگ بندی ملتوی ہونے کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نام نہاد “سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ” نے غزہ پر حملوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور فضائیہ پوری پٹی میں بمباری کی وسیع لہر کو آگے بڑھا رہی ہے۔

قابض طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبہ خزاعہ میں چند روز قبل ابو ردا خاندان کے ایک مکان کو تباہ کرنے کے بعد تیسری بار وہاں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

آج صبح قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح پر تین حملے کیے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر اپنے فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری تیز کر دی ہے جہاں گھنٹوں کے دوران توپ خانے کے گولوں کے نتیجے میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 20 فضائی حملوں نے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمیوں کو العودہ اسپتال پہنچایا گیا۔

صیہونی جنگی طیاروں نے رفح کے علاقے برہما میں برہوم خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا اور جس کے بعد متعدد زخمیوں کو کویت کے ہسپتال پہنچایا۔

ہمارے نامہن گار نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں الطویل خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنانے سے متعدد شہری شہید اورزخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے غزہ میں الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔

غزہ کے شمال میں بیت لاہیا کے کمال عدوان ہسپتال میں قابض فوج کی الحوجہ اور الیفویہ گلیوں اور جبالیہ کے الطرنس جنکشن کے قریب ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں ابوموسیٰ خاندان کے تین منزلہ مکان کو قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید، جن میں نصف سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔بمباری سے مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا جس کے نتیجے میں کئی شہری ملبے تلے دب گئے ہیں اوران کی تلاش جاری ہے۔

طیاروں نے خان یونس کے شمال مشرق میں القرا میونسپلٹی کی عمارت پر بمباری کی۔

قابض طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی۔

وسطی غزہ میں نصیرات کے مقام پر فوٹو جرنلسٹ محمد عیاش اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے جس  کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے پٹی پر اسرائیلی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14,532 ہو گئی ہے، جن میں 6,000 سے زیادہ بچے اور 4,000 خواتین شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan