Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ہولوکاسٹ کا 35 واں دن، ہسپتالوں پر بمباری اور نسل کشی جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)صیہونی قابض افواج نے غزہ کی پٹی میں قتل عام اور نسل کشی کی جنگ آج 35 ویں دن جاری ہے۔ دشمن فوج کے نے سینکڑوں مقامات پربمبار کی اور رہائشی مقامات پر شہریوں کے گھروں پر بم گرائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ نصف شب سے لے کر آج صبح تک قابض فوج طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر مزید بم برسائے۔ بمباری میں شہریوں کے مکانات تباہ ہوگئے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے ہسپتالوں پر بمباری کا سلسلہ دہرایا، توپوں سےگولہ باری کی سفید گولے پھینکے، فاسفورس بم برسائے۔

خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے خزاعہ کے داخلی راستے پر شہریوں کے ایک گروپ کو قبضے میں لینے کے نتیجے میں فوٹو جرنلسٹ احمد القارا شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

آج فجرکے وقت قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میں دو گھروں پر بمباری کر کے ان کے مکینوں کے سروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہونے کے علاوہ زخمی اور لاپتہ ہو گئے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نےبتایا کہ اسرائیلی قابض ٹینکوں نے الرنتیسی اور الناصر ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ یہ ہسپتال بچوں کے علاج، آنکھوں آنکھوں اور دماغی امراض کے علاج کا مرکز ہیں۔

القدرہ نے کہا ہزاروں مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد ہسپتالوں میں پانی اور خوراک کے بغیرمشکل حالات میں ہیں اور کسی بھی وقت موت کا خطرہ ہے۔

جمعہ کی صبح جب قابض طیاروں نے غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں آؤٹ پیشنٹ کلینک کی عمارت پر بمباری کی جس سے متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلامہ نے کہا کہ اسرائیل آج فجر کے بعد سے چوتھی بار الشفاء کمپلیکس کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض اب غزہ میں ہسپتالوں اور طبی شعبے کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے۔

آج فجر کے وقت ایک شہری شہید اور دیگر بے گھر افراد زخمی ہوئے۔ دوسری طرف قابض فورسز نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں واقع میٹرنٹی ہسپتال پر بمباری کے بعد نصف شب کے بعد میڈیکل کمپلیکس کے صحن میں صحافیوں کے خیمے کے قریب ایک کار پر بمباری کی۔

قابض فوج کے طیاروں نے آدھی رات کو رنتیسی چلڈرن ہسپتال پر بھی بمباری کی، جس سے آگ لگ گئی۔ انہوں نے شمالی غزہ میں انڈونیشیا کے ہسپتال کے ساتھ ساتھ تل الھوا میں القدس ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں پر بھی شدید بمباری کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan