Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قتل عام کا 22 واں روز، مزید کئی خاندان شہید کردیے گئے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جامع جارحیت کا سلسلہ آج 22 ویں روز بھی جاری رکھا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے اور گھروں کو مسمار کیا، جب کہ بنیادی خوراک کے سامان کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے مکینوں کو درپیش قحط کی بھیانک شکل اختیار کرگیا ہے۔

منگل کی صبح سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے پرتشدد حملوں میں متعدد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے شمال میں واقع معراج کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون نے شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الزیتون اور الشجاعیہ محلوں اور وسطی غزہ کی پٹی میں النصیرات کیمپ پر بمباری کی۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے شمالی علاقوں پر حملہ کیا۔

دوسری جانب گذشتہ روز اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والا صحافی احمد منصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فلسطینی الاہلی کلب کے سابق کھلاڑی عبدالناصر خضرا غزہ شہر کے مغرب میں النصر اسٹریٹ پر شہریوں پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں شادی حبوب مسجد کے قریب واقع عیاش خاندان کے گھر پر بمباری سے چھ شہید شہری ہوگئے۔

غزہ شہر کے شمال مغرب میں انٹیلی جنس ایریا میں جہاز کی عمارت کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم چار شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan