Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے بچوں کے ویکسین سے محروم ہونے کا خطرہ ہے: یونیسیف

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بچے جو گذشتہ 7 اکتوبرسے مسلسل اسرائیلی بمباری کا شکار ہیں ویکسین سے محروم ہونے اور بیماریوں کے انفیکشن میں اضافے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

تنظیم نے پیر کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں 16,000 سے زائد بچوں کو معمول کی ویکسین سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

تنظیم نے خبردار کیا کہ ان بچوں کو نمونیا اور پولیو جیسی سنگین بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف اور اس کے شراکت داروں نے گذشتہ دسمبر میں ویکسین کی 962,550 خوراکیں فراہم کیں اور یہ ویکسین اس وقت غزہ کے بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے، جس کے نتیجے میں پیر تک “26,637 شہید اور 65,387 زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan