Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اور مغربی کنارے کی تعمیر نو کی لاگت 53 ارب ڈالر سے زیادہ ہے:اقوام متحدہ

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ، یورپی یونین اور ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ “غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی تعمیر نو کی ضروریات، غزہ کی پٹی پر (اسرائیلی) جنگ اور مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کے 15 ماہ بعد، 53 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی”۔

ابتدائی تیزی سے پہنچنے والے نقصان اور ضروریات کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ “اگلے دس سالوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے53.2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، جس میں پہلے تین سالوں میں20 ارب ڈالر کی رقم درکار ہے۔

ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جنرل اسمبلی کی درخواست پر تیار کی گئی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ “غزہ کی پٹی میں قلیل، درمیانی اور طویل مدت میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے ضروری رقم کا تخمینہ تقریباً 53 ارب 142 ملین ڈالر لگایا گیا ہے”۔

اقوام متحدہ کی ایک پچھلی رپورٹ کے مطابق محصور پٹی پر اسرائیلی بمباری “جدید تاریخ میں بے مثال تباہی” کا باعث بنی ہے۔

گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر (UNOSAT) کی طرف سے کئے گئے نقصان کے تخمینے کے مطابق “1 دسمبر تک پٹی میں تقریباً 69 فی صد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں جن کی مجموعی تعداد 170,812 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “36 ہسپتالوں میں سے صرف 18 ہسپتال 50 فیصد کے ساتھ جزوی طور پر کام کر رہے ہیں جن کی کل گنجائش 1,800 بستروں سے زیادہ نہیں “۔

یکم دسمبر تک یونیسیف نے کم از کم 496 سکولوں یا 564 رجسٹرڈ سہولیات میں سے تقریباً 88 فیصد کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔

زرعی اثاثوں کو اتنا نقصان پہنچا ہے کہ 2024 کے اوائل تک نقصان کا تناسبد 80 فی صد اور 96 کے درمیان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan