غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے شمالی غزہ کی پٹی کے بیت لاہیہ میں ایک جھڑپ کے دوران 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
القسام نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک فوجی بیان میں کہا کہ ہمارے مجاہدین غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ اسکوائر کے علاقے میں 15 فوجیوں پر مشتمل گروپ کے ساتھ جھڑپ میں اس کے تما فوجیوں کو جھنم واصل کردیا۔
القسام بریگیڈ غزہ کی پٹی بالخصوص شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمتی ہتھیاروں کے ساتھ غاصب قابض افواج کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
قابض فوج جس نے گذشتہ اکتوبر کےشروع میں شمالی غزہ میں زمینی کارروائی شروع کی تھی صرف جبالیہ میں اس کے 30 فوجیوں کی ہلاکت کو تسلیم کیا ہے۔
شمالی غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت 47ویں روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 2000 سے زائد شہید اور 6000 زخمی ہوچکے ہیں۔