Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: القسام کے بم حملوں میں دو ٹینک تباہ، متعدد صہیونی فوجی ہلاک

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے 271 روز شہید عزالدین القسام بریگیڈز غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں افسر اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ دسیوں ہزارفوجیوں کو زخمی کیا ہے۔

کل بدھ کو القسام بریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے ان شدید جھڑپوں کے بارے میں متعدد فوجی پیغامات جاری کیے جو ہمارے مجاہدین دشمن کی افواج کے ساتھ دھماکہ خیز آلات اور ٹینک شکن اور اینٹی پرسنل میزائلوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

فوجی میڈیا نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں واقع ایک عمارت کے اندر گھات لگا کر حملہ کرنے والے القسام مجاہدین کے مناظر کو نشر کیا۔ دشمن کی گاڑیوں اور فوجیوں کو ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور پھر طے شدہ منصوبے کے مطابق مشن کو آگے بڑھانے سے پہلے مجاھدین نے گھات لگانے کر کارروائی کی۔

عمارت کو اینٹی فورٹیفائیڈ ٹی بی جی گولے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی۔مجاہدین کی تکبیروں کے نعروں کے ساتھ دشمن  باقی ماندہ فورس پر پل پڑے۔

مجاہدین نے “ال یاسین 105” شیل سے صہیونی ریسکیو فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے مشن کو جاری رکھا۔ پھر مشین گنوں کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو فورس کے ساتھ تصادم کیا۔

القسام بریگیڈز نے غزہ کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں صیہونی قابض فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے اور رفح میں دو ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہاکہ  القسام مجاہدین نے فائرنگ کی مدد سے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں گھسنے والی قابض فوج کے آپریشن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔ اس حملے میں اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں گھسنے والی دشمن کی فوجوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan