غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی سول ڈیفنس سروس نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 4 سکولوں کو بے گھر کرنے والے افراد کو فضائی اور توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد بے گھر افراد شہید ہوگئے۔
غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پریس بیانات میں کہا کہ قابض فوج بمباری اور قتل عام کے ذریعے بے گھر ہونے والوں کے ایک سکول سے دوسرے سکول میں تعاقب کر رہی ہے۔
کچھ دیر قبل غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں بے گھر افراد کے سکول میں قابض فوج کے ذریعے کیے گئے قتل عام کے مشکل مناظر سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “ہزاروں زخمی شہری دفاع اور بچاؤ کی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں۔ بہت سے زخمی طبی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔
قابض اسرائیلی دشمن کی طرف سے غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کو مسلسل 436 دن گذر چکے ہیں۔ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک جارحیت میں 44,976 شہید اور 106,759 زخمی ہوئے۔