غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر پراسرائیلی بمباری میں ساتھی صحافی محمد حامد بالعوشہ کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 194 ہو گئی ہے۔
سرکاری میڈیا آفس نے قابض اسرائیل کی جانب فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے، قتل کرنے اور انہیں شہید کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے خلاف ان منظم جرائم کی مذمت کریں۔
انہوں نے قابض قابض ’اسرائیل ،امریکی انتظامیہ اور نسل کشی کے جرم میں حصہ لینے والے ممالک برطانیہ، ، جرمنی اور فرانس کو جنگی جرائم کا مورد الزام ٹھہرایا۔