Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں عالمی ادارہ خوراک کی گاڑی پر اسرائیلی بمباری میں پانچ افراد شہید

خان یونس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک گاڑی پراسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی  جارحیت میں بین الاقوامی کچن ایسوسی ایشن میں کام کرنے والے تین کارکنوں سمیت پانچ فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ڈرون نے عالمی ادارہ خوراک تنظیم سے تعلق رکھنے والی جیپ کو نشانہ بنایا اور جس پراس کا لوگو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ خان ​​یونس شہر کے مشرق میں الزانہ اور الستار الشرقی علاقوں کے درمیان صلاح الدین اسٹریٹ پر چل رہی تھی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جب شہری گاڑی کے اندر موجود افراد کو بچانے کے لیے پہنچے تو قابض نے گاڑی پر دوبارہ بمباری کی، جس سے شہداء کی تعداد پانچ ہوگئی، جن میں سے تین بین الاقوامی کچن میں کام کرنے والے تھے۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی خان یونس کے ناصر ہسپتال پہنچے ہیں۔

شہداء میں عظیم جلال ابو دقّہ؛ احد اعظمی قدیہ اورمحمد عادل النملہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

گذشتہ اگست میں ورلڈ سینٹرل کچن ریلیف آرگنائزیشن نے غزہ کی پٹی میں اپنے ایک فلسطینی ملازم کی شہادت کا اعلان کیا جسے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح کے قریب سیلوت کلب  کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یکم اپریل کو شہر کی الرشید اسٹریٹ پر تنظیم کی امدادی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ایک امریکی، ایک آسٹریلوی، ایک برطانوی اور ایک پولش سمیت مختلف ملکوں کے سات ملازمین شہید ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan