مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں 21 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5,282 تک پہنچ گئی ہے۔
منگل کو زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5,261 تک پہنچ گئی تھی۔ یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 فوجی زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ زخمیوں میں 2,402 فوجی شامل ہیں جو غزہ میں زمینی لڑائی میں زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے اپنی ویب سائٹ پر یہ واضح نہیں کیا کہ باقی 13 فوجی کہاں زخمی ہوئے ہیں، تاہم اس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے بیانات میں جنوبی لبنان میں فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 780 فوجی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 368 غزہ میں گذشتہ 27 اکتوبر سے جاری زمینی لڑائی میں شامل ہیں۔