غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی غزہ کی پٹی میں العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد صالح نے خبردار کیا ہے کہ کل اتوار کو ایندھن ختم ہو جائے گا، جس کے بعد ہسپتال میں موجود تمام زخمی اور بیماریوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے شمالی گورنری میں صحت کی “خوفناک” صورت حال کو مزید ابتر ہونے سے بچانے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔
خیال رہے کہ شمالی اسرائیل کی طرف سے 29 دنوں سے نسل کشی جنگ جاری ہے۔
ڈاکٹرصالحہ نے آج ہفتہ کے روز اخباری بیانات میں کہا کہ وہ انتہائی محدود صلاحیتوں اور ایک ڈاکٹر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ العودہ ہسپتال اس وقت شمالی غزہ میں واحد طبی مرکزہے جس میں جنرل سرجری کا شعبہ شامل ہے مگر ہمارے پاس سرجری کا ڈاکٹر نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دماغ، اعصاب، خون کی نالیوں، آنکھوں اور ہڈیوں میں فوری جراحی کی ضرورت کے لیے ڈاکٹرز کی موجودگی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو ملنے والے 70 فیصد سے زیادہ زخموں کو فوری جراحی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ہسپتال اور شمال میں دیگر طبی سہولیات کی غیر معمولی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے گورنری کی صورتحال کو “خوفناک” قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں طبی عملے، فوری طبی سامان اور ضروری ادویات کی فراہمی پر زور دیا۔