Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں صحت کا خوفناک بحران: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

جنیوا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا ہے کہ “شمالی غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال خوفناک ہے”۔

’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پرایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سب سے  پہلے ہسپتالوں کی حفاظت کی جائے اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا‘‘۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “تنظیم کمال عدوان ہسپتال پر جمعرات کی صبح ہونے والے حملے کی مذمت کرتی ہے، جس میں ہسپتال کے عملے کے کچھ ارکان زخمی ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پیچیدہ مشنوں کے ذریعے فراہم کردہ جان بچانے والے سامان پر مشتمل ایک گودام پر حملہ کیا گیا۔ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ اور ہسپتال کے اوپر پانی کے ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہسپتال “تازہ حملے کے بعد سے بمشکل کام کر رہا ہے۔تازہ ترین حملہ مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیتا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan