Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

غزہ جنگ کیا کھویا کیا پایا؟

تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم
سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان
غزہ جنگ کی بات کرنے سے پہلے یہ بات واضح کرنا بے حد ضروری ہو چکا ہے کہ مسئلہ فلسطین کوئی سات اکتوبر سے نہیں بلکہ سنہ 1917ء بالفور اعلامیہ میں تقسیم فلسطین کے بعد سے مسلسل جاری ہے ۔ مسئلہ فلسطین کی دوسری تاریخ سنہ1948ء ہے کہ جب غاصب صیہونیوں کو فلسطین کی زمین تقسیم کرنے کے بعد یہاں پر ایک ناجائز ریاست اسرائیل قائم کر کے دی گئی تھی۔ اس گناہ کبیرہ میں امریکہ برطانیہ سمیت فرانس اور یورپی ممالک ملوث تھے۔
سات اکتوبر سے غزہ کے باسیوںنے اپنی آزادی اور حرمت کی خاطر قیام کیا ہے یعنی غاصب صیہونی فوج کے خلاف ایک ایسی زبردست کاروائی کا آغاز کیا ہے کہ جس نے آج ایک سال گزرنے کے باوجود بھی غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کو شکست کے دہانے پر کھڑا کر رکھا ہے ۔نہ صرف یہی بلکہ اب صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کا وجود بھی خطرے میں ہے۔
غاصب اسرائیل جو ماضی میں چند گھنٹوں میں کئی کئی عرب فوجوں کوشکست دیتا تھا۔ زمینوں پر قبضہ کرتے تھا۔ دوسرے ممالک میں فوجیں اتارتا تھا۔ آج اس قدر بے بس ہو چکا ہے کہ غزہ میں ایک چھوٹے سے گروہ حماس کو شکست نہین دے سکتا۔ صرف نسل کشی کرنے پر تلا ہو اہے۔ حماس اور فلسطینی رہنمائوں کو قتل کرنےکے ذریعہ غاصب صیہونی حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ کامیابی حاصل ہو گی لیکن پھر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔
غزہ کی طرح جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کو شدید ہزیمت کا سامنا ہے۔ سات اکتوبر سے جنوبی لبنان کی سرحدت سے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف حما س کی طرح حزب اللہ کی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ آج ایک سو بیس کلو میٹر لمبی جنوبی لبنان کی سرحد کے ساتھ مقبوضہ شمالی فلسطین کا علاقیہ چالس کلو میٹر کی گہرائی میں صیہونی آبادکاروں کے انخلاء کے بعد غاصب اسرائیل کے لئے مصیبت بن چکا ہے۔ یہاں بھی اسرائیل نے بمباری کی ہے عام شہریوں کو قتل کیا ہے ۔حزب اللہ کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے اور سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین سمیت متعدد کمانڈروں کو شہید کرنےکے بعد غاصب اسرائیل سمجھ رہا تھا کہ جنگ میں کامیاب ہو جائے گا لیکن جنگ کی شدت میں مزید اضافہ نے اسرائیل کے لئے درجنوں مشکلات اور مصائب میں اضافہ کر دیا ہے۔
اب شمال فلسطین کے اندر ساٹھ کلو میٹر گہرائی میں موجود علاقوں بالخصوص حیفا اور جنوب حیفا میں ایک فوجی تنصیبات بھی حزب اللہ کے نشانہ پر ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ سے اسرائیل نے ستر ہزار فوجیوں پر مشتمل تین فوجی ڈویژن کے ذریعہ لبنان میں زمینی کاروائی کی کوشش کی ہے لیکن تاحال جنوبی لبنان میں داخل نہیں ہو پایا ہے۔ زمینی جنگ میں گذشتہ ایک ماہ میں اسرائیل کے سیکڑوں فوجی مارے گئے ہیں اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی تازہ ترین خبرو ں میں بتایا جا رہاہے کہ حیفا سمیت دیگر علاقوں کے اسپتالوں میں زخمی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے اور اسپتالوں میں جگہ کم پڑ چکی ہے۔ اسی طرح زمینی جنگ میں حزب اللہ نے درجنوں صیہونی فوجیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو اس وقت حزب اللہ کی قید میں ہیں۔ابھی تک حماس کے پاس صیہوی فوجی بھی قید ہیں جن کی تعداد ایک سو ایک بتائی جا رہی ہے وہ بھی اسرائیل رہا کروانے میں ناکام ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے یہ دعوی بھی کیاہے کہ غاصب اسرائیل میں ایک بڑی رائے عامہ نیتن یاہو کے خلاف ہے۔ حال ہی میں نیتن یاہو کو قیدیوں کے خاندانوںنے خطاب کرنے سے روک دیا اور سخت احتجاج کیا ہے۔ آئے روز مقبوضہ تل ابیب میں صیہونی آبادکار غاصب اسرائیلی حکومت اور نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
غزہ اور لبنان کی موجودہ صورتحال میں اسرائیلی فوجی جہاں موت کا شکار ہو رہے ہیں اور زخمی ہو رہے ہیں وہاں ساتھ ساتھ اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل بڑھنا شروع ہو چکے ہیں۔ متعدد رپورٹس میں بتایا جا رہاہے کہ اسرائیلی فوجی خود کشیاں کر رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک امریکی رپورٹ میں غزہ سے واپس آنے والے ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کی نفسیاتی اور دماغی صحت کی خرابیوں اور بعد از صدمے سے متعلق تناؤ جیسے مسائل کا انکشاف کیا ہے۔ اس تناؤ کے باعث کئی فوجیوں کی جانب سے خود کشی کی کوشش کا انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی سی این این نیٹ ورک کی طرف سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں سات اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں جنگی صفوں سے واپسی کے اگلے دن خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی، لیکن یہ اس نے اشارہ کیا کہ ان میں سے ہزاروں شدید نفسیاتی عوارض یا بیماریوں میں مبتلا ہیں جو کہ جنگ کے دوران ان کو پہنچنے والے صدموں کا واضح ثبوت ہیں۔
نیوز نیٹ ورک نے فوجیوں کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے “خوفناکیوں کا مشاہدہ کیا جسے بیرونی دنیا پوری طرح سے نہیں سمجھ سکتی”۔ رپورٹ جنگ کی جارحیت کی نادر جھلکیاں فراہم کرتی ہے، جس پر قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی لوگوں کو ختم کرکے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی تباہی کی جنگ قابض ریاست کی طرف سے اپنے قیام کے بعد سے چھیڑی جانے والی سب سے طویل جنگ ہے۔
کچھ فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی اور جنگ میں جانے کا خدشہ ہے۔ قابض فوج کے ایک ڈاکٹرجس نے غزہ میں چار ماہ تک غزہ میں فوج کی مدد کی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ “ہم میں سے بہت سے لوگ لبنان میں جنگ میں حصہ لینے کے لیے دوبارہ بھرتی ہونے سے بہت ڈرتے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس وقت حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے”۔ ریزرو فوجی ایلران میزراحی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس نے چھ ماہ تک غزہ کے اندر لڑائی میں حصہ لیا۔ جب وہ گھر واپس آیا تو بہت مختلف تھا کیونکہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا تھا۔ اسے جب دوبارہ محاذ پر بھیجنے کا حکم ملا تو اس نے خود کشی کرلی۔ اس کی والدہ نے امریکی نیٹ ورک کو بتایا کہ “اس نے غزہ چھوڑ دیا، لیکن غزہ نے اسے نہیں چھوڑا۔ بعد میں اس صدمے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی”۔
دریں اثناء ریزرو سپاہی جے زیکن جو میزراحی کے دوست اور بلڈوزر چلانے میں اس کا معاون ہے نے قابض فوج کی جانب سے غزہ میں ناقابل بیان مظالم کے بارے میں بات کی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اب گوشت نہیں کھا سکتے، کیونکہ اس سے وہ خوفناک مناظر کی یاد دلاتا ہے۔اس نے جو مناظر غزہ میں دیکھے ہیں وہ اسے رات کوسونے نہیں دیتے۔
زیکن نے عوامی طور پر غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو پہنچنے والے نفسیاتی صدمے کے بارے میں بات کی جو اس نے گذشتہ جون میں اسرائیلی کنیسٹ کے سامنے دی تھی۔ اس نے اعتراف کیا کہ فوجیوں نے کئی مواقع پر غزہ کے شہریوں پر ان کی لاشوں اور زندوں کو روند کر بھاگنے کی کوشش کی اور اپنی جان بچائی۔
خلاصہ یہ ہے کہ غزہ و لبنان کی جنگ میں فلسطین کے مظلوم عوام بہت بری قربانی دے رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ایک بڑے مقصد کی خاطر بڑی قربانی دی جاتی ہے۔دوسری طرف اسرائیل ہے جو اس غزہ کی جنگ میںنابودی کا سفر تیزی سے طے کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan