صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی مسلح فوج نے تین فوجی آپریشن کرتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی دشمن پر بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے فریم ورک کا حصہ ہیں۔
سریع نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں جنوبی بحیرہ عرب میں ایس سی مونٹریال کے جہاز کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ حملہ عین نشانے پر کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں السریع نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں مارسک کاولون جہاز کو نشانہ بنایا۔ اسے ایک پروں والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
یحییٰ السریع نے نشاندہی کی کہ تیسرا آپریشن بحری افواج اور میزائل فورس نے کیا جس میں بحیرہ احمر اور باب المندب میں موٹارو جہاز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس جہاز کو بھی درست طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
یحییٰ السریع نے کہا کہ تینوں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ ان کی ملکیتی کمپنیوں نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ “اسرائیلی دشمن پر بحری ناکہ بندی مسلط کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے تمام اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ کارروائیاں جارحیت کو روکنے، غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور لبنان کے خلاف جارحیت کو روکنے تک جاری رہی ں گی۔