Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بین الاقوامی نظام غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں پوری طرح ناکام رہا ہے، ایرانی صدر

ایران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی ادارے، حد سے زیادہ سیاست زدہ ہو چکے ہیں اور صیہونی حکومت کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

 ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ برکس کا جغرافیائی دائرہ بین البراعظمی رابطے اور اجتماعی مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ایک منفرد موقع ہے، یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں  ترقیاتی عمل میں موجود خلا کو دور کرنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی سطح میں اضافے کا زبردست نتیجہ حاصل ہوگا۔

پزشکیان نے کہا کہ مستقبل ان ممالک کا ہے جو ہم آہنگی پیدا کرنے اور منصفانہ بات چیت پر مبنی ادارہ جاتی تعلقات کا ایک نیا بندوبست قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اتحاد اور تعمیری اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں آج کی حقیقت کا حصہ ہیں اور یہی بہت سے ممالک اور بین الاقوامی کرداروں کی یکطرفہ پسندی سے چھٹکارا پانے کی اصل خواہش ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کا نفاذ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ممالک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

  پزشکیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے بین الاقوامی ادارے کو حد سے زیادہ سیاسی بنا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہ ادارہ صیہونی رجیم کو جنگ کے خاتمے پر مجبور کرنے کے قابل نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan