Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: جبالیہ میں 19 روزہ اسرائیلی دہشت گردی میں 770 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 19 دنوں کے اندر جبالیہ کیمپ، البلد اور اس کے گردونواح میں 770 سے زائد افراد کو شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں کو لاپتہ افراد کو لاپتہ کیا ہے۔

“سرکاری پریس “آفس کی طرف سے جاری ایک ایک رپورٹ کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں ہزاروں شہریوں کو موت کے خطرے کے تحت اپنے گھروں اور محلوں سے زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے 200 سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد شمالی غزہ کی پٹی سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے لاپتہ ہوگئے۔

انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں ایک لاکھ سے زائد زخمیوں اور بیماروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  انہیں فوری صحت، طبی امداد اور خوراک کی اشد  ضرورت ہے۔

قابض فوج نے طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا، ان میں سے بہت سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور زخمی کیا جن میں سے تازہ ترین واقعہ کمال عدوان ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر محمد غنیم کی شاہدت کا ہے۔ قابض فوج نے انہیں براہ راست گولیاں مار کر شہید کیا تاکہ ہسپتال کو خالی کرنے کے لیے مزید جارحیت کا آغاز کیا جا سکے۔

قابض فوج نے ہزاروں شہریوں کو جن میں اکثریت خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی ہےکو قتل، بمباری اور ان کے خیموں اور مراکز کو جلانے کی دھمکیوں کے تحت بے گھر کردیا ہے۔ لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے سڑکوں پر ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ قابض اسرائیلی  فوج نے ان سے ان راستوں اور گزر گاہوں کے مطابق آگے بڑھنے کو کہا جو اس نے ان کے لیے بتائے تھے۔ ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ محفوظ راہداری ہیں، لیکن جب بے گھر افراد ان کے درمیان سے گزرے تو قابض فوج نے ان پر فائرنگ کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے ان راہداریوں کو عبور کرتے ہوئے بہت سے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بہت سے لوگوں کو جن میں خواتین شامل ہیں کو اغوا کرلیا گیا۔

اب تک اغوا ہونے والے افراد کی تعداد 200 سے زائد بتائی جاتی ہے، جنہیں قبضہ گیر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan