Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے 382 روز قتل عام جاری

غزہ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے آج 382 ویں روز میں قتل عام جاری ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے طیاروں اور توپ خانوں سے آج منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس بمباری میں آباد گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

مسلسل اٹھارہویں دن،شمالی غزہ، جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور خاص طور پر بیت لاہیہ پرتشدد فضائی اورزمینی بمباری اور شمالی غزہ کو الگ تھلگ کرکے لاکھوں شہریوں کو بھوک اور قحط سے دوچار رکھاگیا ہے۔

غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں اسٹارز ہال کے قریب شہریوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد کے شہید اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

رفح شہر کے شمال میں واقع خیربہ العداس میں حمزہ مسجد کے اطراف میں ایک مکان اور شہریوں کے ایک گروپ پر قابض فوج کی بمباری سے 4 افراد شہید اور الشاعر خاندان کے دیگر افراد زخمی ہوئے۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ میں مارکیٹ اسٹریٹ پر دحنون خاندان کے واٹر اسٹیشن پر بمباری کی۔

صیہونی توپ خانے کی شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کو نشانہ بنائے جانےکے نتیجے میں آٹھ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں الفراحین اور السناطی کے علاقوں میں شدید گولہ باری کی۔

شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں ابو الجدیان موڑ پر بے گھر افراد پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ پر بمباری کی اور اس پر کتابچے گرائے جس میں وہاں کے مکینوں کو زبردستی انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔

شمالی غزہ کی پٹی کے بیت لاہیہ قصبے میں القسام مسجد کے قریب شہریوں پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کمال عدوان ہسپتال کے اطراف میں مسلسل اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ ایمبولینس کا عملہ زخمیوں کو بچانے میں ناکام رہا۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے میں شہریوں کے گھروں پر وسیع بمباری اور تباہی کی کارروائیاں کیں۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کل شام نو بجے سے آج صبح تک شمالی غزہ میں بمباری کی شدید ترین لہر دیکھنے میں آئی، جس میں قابض فوج کی جانب سے مسلسل بمباری کی گئی۔

شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں منگل کی صبح کے وقت مسلسل فضائی اور توپ خانے سے بمباری کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan