Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 196 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا:الحوثی

صنعا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصار اللہ فورسز کے سربراہ عبدالملک الحوثی نےکہا ہے کہ غزہ میں اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سال کے دوران قابض اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ منسلک 196 بحری جہازوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کی مدد جاری ہے اور اس ہفتے 25 بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ کارروائیاں کی گئیں۔

الحوثی نے زور دے کر کہا کہ “یمن کے عوام عسکری، سیاسی، میڈیا اور عوامی سرگرمیوں میں اپنا جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے لبنان میں وہی طریقہ اختیار کیا ہے جیسا کہ وہ غزہ میں کرتا ہے۔ وہ  جامع قتل عام اور تمام شہریوں کے قتل عام کے طرز عمل پر کام کررہا ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن بلا تفریق تمام لبنانیوں کو نشانہ بناتا ہے، حتیٰ کہ شہری اور انسانی امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

الحوثی نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور دباؤ کے ذریعے اس کا مقصد لبنان کی سیاسی صورتحال کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غاصب صہیونی ریاست  کے قیام کے بعد سے ہی اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ لبنان کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔ فلسطین میں صیہونی غنڈوں کی آمد کے بعد لبنان بھی خطرات سے دوچار ہے۔

عبدالملک الحوثی نے واضح کیا کہ اسرائیل لبنان کے خلاف اپنی سازشوں سے باز نہیں آئے گا اور وہ اب بھی لبنان کے خلاف مسلسل دشمنی اور اس کے خلاف جارحیت کی مسلسل تیاریوں میں مصروف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan