Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی اورمغربی مدد سے غزہ میں نسل کشی کا 378 واں روز

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 18 اکتوبر جمعہ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 378واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔

قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے درمیان زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض افواج نے مسلسل چودہویں روز بھی شمالی غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھی۔ شمالی غزہ میں شدید فضائی بمباری اور توپ خانے کی شیلنگ جاری ہے جب کہ لاکھوں شہری کئی روز سے بھوکے پیاسے ہیں۔

قابض فوج کی غزہ کے جنوب میں الصابرہ محلے کی استجابہ مسجد کے قریب بمباری میں ایک نوجوان جس کی شناخت محمود البقاوی کے نام سے کی گئی ہے کو شہید کیا۔

شہری محمد عبدالفتاح حسین ابو غالی گذشتہ روز خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں الفلوجا کے علاقے میں “الدیبس” خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا، بتایا کہ اس گھر میں 30 شہری موجود ہیں اور وہ کئی دنوں سے محصور ہیں۔

طبی ٹیموں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیئر کلینک کے قریب واقع جبالیہ البلاد سے دو شہداء کی لاشیں نکال کر ہسپتالوں میں منتقل کیں۔

مشرقی رفح میں آج جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج کی بمباری میں نوجوان محمد عدوان شہید ہوگیا۔

وسطی غزہ میں دیر البلح میں چھ سالہ بچہ یعقوب راید عاطف ابو عمرہ گذشتہ روز بمباری میں زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔

اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے رفح شہر کے شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا، جب کہ قابض فوج کی گاڑیوں میں وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ کے شمال میں فائرنگ کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan