Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، مزید 55 فلسطینی شہید،329 زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف چار مزید قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 فلسطینی شہید اور 329 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ’بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا‘۔

وزارت صحت نے بتایا ہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 42,344 فلسطینی شہید اور 99,013 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan