غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں، بے گھر افراد اور فلسطینی خاندانوں کے خلاف چار نئے قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 282 شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے پیر کو جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیا۔ جن میں سے 62 شہداء اور 220 زخمی ہسپتالوں میں لائے گئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ “متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔
غزہ کی پٹی پر 374 ویں روز جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 42,289 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 98,684 افراد مختلف زخمی ہوئے ہیں۔