Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی اسلحے سے غزہ پر جاری نسل کشی کا 372 واں روز

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج بارہ اکتوبر ہفتے کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 372 واں روز ہے۔
قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔

قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے درمیان زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض افواج نے 7 مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے درمیان زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض افواج نے مسلسل آٹھویں روز بھی شمالی غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔ پرتشدد فضائی بمباری اور توپخانے کی گولہ باری جاری ہے۔ محاصرہ اور فاقہ کشی کی پالیسی نافذ ہے۔خاص طور پر جبالیہ کیمپ اور غزہ سے گورنری کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

غزہ شہر کے مغرب میں ماہی گیروں کی بندرگاہ کے قریب شہریوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی ڈرون کی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔

شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں الفلوجا کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بیر النجا میں قابض فوج کی توپ خانے کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے غزہ کے الزیتون محلے میں السکہ روڈ پر اسرائیلی بمباری کے بارے میں اطلاع دی۔

سول ڈیفنس نے کہا کہ ہفتے کی صبح جبالیہ البلد میں بمباری کے نتیجے میں 22 شہری شہید اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ جب کہ 90 زخمی ہوئے ہیں۔

آج ہفتےکی صبح قابض فوج نے التوام اور الصفطاوی کے علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر بوبی ٹریپنگ اور بمباری کی کارروائیاں کیں اور جبالیہ البلد، الزیتون قلیبو، بیت لاہیہ اور جبالیہ کیمپ پر توپ خانے کی شدید گولہ باری کی گئی۔

ایک بیان کے مطابق قابض صہیونی فوج نے “کمال عدوان” ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس میں 57 مریض ہیں، جن میں 8 انتہائی نگہداشت کے شعبے میں شامل ہیں۔

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے رہائشی تمام ضروریات کی قلت کا شکار ہیں: وہاں پانی، خوراک یا ادویات مکمل طورپر ختم ہوچکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan