Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 902 خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ پر گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں نے  902 فلسطینی خاندانوں کا نام ونشان مٹا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ان 902 خاندانوں کے تمام افراد گزشتہ سال کے دوران شہید کردیے گئےہیں۔

غزہ میں تقریباً ایک ہزار 364 فلسطینی خاندان ایسے ہیں جن کاصرف ایک فرد زندہ بچا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تقریباً 3 ہزار 472 خاندانوں کے صرف 2 افراد زندہ بچے ہیں۔

گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں غزہ کے 17 ہزار سے زیادہ بچے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق غزہ میں گزشتہ ای سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 42 ہزار 126 افراد شہید جبکہ 98 ہزار 117 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر 61 فلسطینی شہید اور 231 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan