غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کے شمالی علاقوں پر صیہونیوں نے بمباری کرکے ایک اور نوجوان صحافی کو شہید کردیا۔
جبالیا کیمپ پر صیہونی فضائیہ کی بمباری میں محمد الطنانی شہید ہوگئے جو الاقصی چینل کے لئے رپورٹنگ اور فوٹوگرافی کرتے تھے۔ صیہونیوں کے اس حملے میں مزید 3 صحافی زخمی بھی ہوئے۔
غزہ کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ محمد الطنانی کی شہادت سے، غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 176 تک پہنچ گئی۔