غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے غزہ میں ’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے دوران قابض صہیونی فوج کے خلاف 369 روز کیے گئے حملوں کے مناظر جاری کیے ہیں۔
القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری مناظر اور ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت قابض صہیونی فوج کا غزہ میں مختلف محاذوں پر مقابلہ کرکے انہیں جانی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مزاحمتی حملوں میں قابض فوج کے ہزاروں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیاجا چکا ہے۔
بدھ القسام بریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے بریگیڈز کے مجاہدین کے صیہونی افواج کا مقابلہ کرنے کے بارے میں متعدد عسکری رپورٹیں شائع کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجابدین نے متعدد جنگی محوروں میں گھس کر دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا مقابلہ کیا اور دھماکہ خیز آلات کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی آرمر گولے اور اینٹی پرسنل میزائل کے ذریعے دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔
القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفاوی جنکشن کے قریب گھات لگا کر ایک صہیونی “مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کیے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الاسراء محلے میں “الیاسین 105” گولے سے صہیونی “مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔
القسام مجاہدین نے صہیونی فوج پرایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے حملہ کرکے ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں متعدد صہیونی فوجی دب کر ہلاک گئے۔