Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی رکن کانگریس نے غزہ میں جاری جنگ فلسطینیون کی نسل کشی قرار دی

انقرہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کوری بُش نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت سات اکتوبر 2023ء کو غزہ پر حملے شروع کرنے کے بعد سے “نسل کشی کے مترادف المناک خواب” مسلط کر رہی ہے۔

ان کی یہ بات غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے ایک سال بعد پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں سامنے آئی ہے۔

کوری بش نے یاد دلایا کہ 7 اکتوبرسے اب تک 17 ہزار بچوں سمیت 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور خطے میں قحط اور بیماریوں کا ڈیرہ ہے۔

خطے میں مسلسل بمباری اور تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کوری بش نے کہاکہ “تشدد کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جو کوئی بھی شخص برداشت کر سکتا ہے۔ انسانیت کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے”۔

اس نے تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہمیں ایک سال پہلے کارروائی کرنی چاہیے تھی اور اب بہت سے لوگوں کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے‘‘۔

امریکی حمایت اورمدد کے ساتھ اسرائیل غزہ پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس میں اب تک 139,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan