Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے قبائلی رہ نماؤں کی خوراک کی آڑ میں بچھائے گئے قتل عام کے جالوں سے دور رہنے کی اپیل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)فلسطین کی اعلیٰ قبائلی امور کونسل نے غزہ کے معصوم عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر قابض اسرائیل کی جانب سے ان مقامات کی طرف جانے سے باز رہیں جہاں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انسانی امداد تقسیم کی جائے گی، کیونکہ یہ مقامات حقیقت میں خون بہانے کے جال اور قاتلانہ گھات لگانے کی جگہیں بن چکے ہیں، جہاں سیکڑوں نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

کونسل نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عالمی اداروں کے ساتھ مربوط کوششیں جاری ہیں تاکہ انسانی امداد کو محفوظ اور عزت کے ساتھ داخل کرایا جا سکے اور یہ امداد قابل اعتماد ذرائع سے اس طریقے سے تقسیم کی جائے کہ فلسطینی عوام کی عزت و وقار کا مکمل خیال رکھا جائے، خاص طور پر غزہ کی اس تباہ کن حالت میں۔

انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو چاہیے کہ وہ خطرناک اور پرہجوم سرحدی علاقوں کی جانب بے ترتیب جانے سے گریز کریں تاکہ امداد کی ترسیل کے لیے متعلقہ حکام اور انسانی تنظیموں کو پوری آزادی اور سہولت حاصل ہو سکے تاکہ وہ انصاف اور حفاظت کے ساتھ ہر مستحق تک امداد پہنچا سکیں۔

کونسل نے واضح کیا کہ اس نازک وقت میں جانوں کا تحفظ ایک قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ عوامی اتحاد اور قومی و انسانی کوششوں کی حمایت ہی واحد راستہ ہے جس سے اس مصیبت سے نکل کر خون ریزی کو روکا جا سکتا ہے۔

یہ پیغام فلسطینیوں کی حفاظت، ان کی عزت، اور ان کے حقِ حیات کی پاسداری کا عزم ہے، جو قابض ریاست کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ایک مظلوم لیکن پُرعزم قوم کی صدائے احتجاج بھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan